
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا کتنا بڑا بریک تھرو ہوگا؟ وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف کا دعویٰ
لاہور/کراچی(این این آئی)سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہوگا،یہ سیریز نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا سبب ہوگی بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی بہت حوصلہ افزائی ہو گی۔سابق کپتان نے کہا کہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔شاہد آفریدی کے مطابق