با و ثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اس خطاب میں تمام حدیں عبور کر گئے ہیں اور اقتدار میں ہوتے ہوئے بھارتیوں سے تعلقات بناتے رہے اور اپوزیشن میں ہوتے ہوئے فوج کو بدنام کرنے کی مہم پر چل پڑے ہیں ۔ ان کے اس بیانیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس تقریر کا متعلقہ حلقوں میں سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے ۔ آئندہ اجلاس میں نواز شریف کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔