سینئر صحافی جنید سلیم کی انٹری، لیگیوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی اور پروگرام ہوسٹ جنید سلیم نے مسلم لیگ (ن) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” مسلم لیگ نون سے میرا بھی ایک پَولَا سا سوال ہے کم سے کم اپنی وزیراعظم کی امیدوار مریم نواز کو

اتنا ہی سمجھا دو کہ میڈیکل سائنس میں دو ہارٹ اٹیک کے بعد کا تیسرا ہارٹ اٹیک موت ہوتا ہے #پولے_پولے_سوال”۔ ذرائع کے مطابق سینئر صحافی جنید سلیم کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے حیران کن انداز میں رد عمل دیا۔ مسٹر بھلول نامی صارف نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” میاں صاحب انسان نہیں شیر ہے۔ ایسے دس اٹیک بھی جھیل سکتا ہے۔ اکنومکل سائنس، اور بائیولوجیکل سائنس (منی ٹریل اور ہارٹ اٹیک) دونوں فیل کر دی۔ اور میزائل کے پرزے جوڑ کر فزکس اور میتھمیٹکس کو بھی فیل کر دیا۔ میاں صاحب کمال ہیں”۔ نازیہ نامی صارف نے لکھا کہ ” جو بندہ 3 دفع وزیراعظم بننے سے ملک کی تقدیر نہیں بدل پایا اب وہ فیس بک اور ٹوئٹر پر آ کر تقدیر بدلنا چاہتا ہے در فٹے منہ نظریے تے”۔ آصف خان نامی صارف نے کہا کہ ” آپ 3 کی بات کر رہے ہیں۔ وہ اب تک کم از کم 6 ہارٹ اٹیک کرا چکی ھے۔ سائنس بھی حیران ھے۔ ایسا صرف باؤ جی ہی کر سکتے ہیں”۔ یو وائے نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” سر صحافت میں آپ کھچیں مارتے ہیں اور اب میڈیکل سائنس پہ لیکچر اپنی کرائے کی صحافت پہ تھوڑا فوکس کریں کچھ زیادہ ہو رہا ہے”۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *