بریکنگ نیوز:برطانیہ پاکستان کے ساتھ کونسے بڑے معاہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہو گیا ؟ قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانیہ پاکستان کے ساتھ تحویل ملزمان کے معاہدے پر کام کرنے پہ رضامند ہوگیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر رضامندی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ہونے والی ملاقات میں

کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہم نیوز کے مطابق ہونے والی بات چیت میں ری ایڈمیشن ایگریمینٹ اورایکسٹراڈیشن ٹریٹی کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاہدوں سے متعلق بھی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ معاہدوں پر جلد عمل درآمد کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں میں رکاوٹ کے بجائے اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ مریم نوازسمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جلسوں میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت سمجھتی ہے کہ اپوزیشن عوام کو باہر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوپائے گی اور خود ہی بے نقاب ہوجائے گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج اور جلسے اپوزیشن کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپوزیشن عوام کے نہیں سیاسی اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کی تحریک چلا رہی ہے۔ عوام کو سیاستدانوں کی کرپشن بچاﺅ تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 16اکتوبر کو گوجرانولہ میں اپنے پہلے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ دوسرا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں کرانے کااعلان کیاگیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *