وزیر اعظم عمران خان کے خاندان میں کون کون منی لانڈرنگ کررہا ہے ؟ اپنے ہی وزیر نے تمام پول کھول کر رکھ دیے

سرگودھا(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان یاان کے خاندان کاکوئی بندہ منی لانڈرنگ نہیں کررہا۔انہوں نے اپنے دورہ سرگودھا سے واپسی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو بکھرا ہوا ملک ملا سابق ادوار میں آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے پاکستان کاستیا ناس کر دیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ملک کی درآمدات 70ارب ڈالر اور برآمدات صرف 20ارب ڈالر تھی۔ جبکہ قیام پاکستان سے پرویز مشرف کے دور تک ملک کاقرضہ 48ارب ڈالر تھا جسے آل شریف نے دس سالوں میں 95 ارب ڈالر قرضہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو عالمی اداروں اور چائنہ سمیت دیگر ممالک کو چھ ماہ میں دس ارب ڈالر ادا کرنے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فوری اقدامات نہ اٹھاتی تو آج ڈالر سواتین سو روپے تک پہنچ جاتا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے ہیروہیں۔انہوں نے ہمیشہ پاکستان کو وکٹری سٹینڈ پر کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اس غلط فہمی میں واپس آئے کہ حکومت نہیں چلے گی اوروہ ایک انقلابی کے طو رپر سامنے آئیں گے لیکن عوام کی مدد اوردعاوں او روزیر اعظم عمران خان کی اعلی قیادت کی بدولت سے ملک بحرانوں سے بتدریج باہر نکل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت،سابق لیگی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،چیمبر آف کامرس ٹریڈ ایسوسی ایشن ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن فلورملز ایسوسی ایشن۔ فنکار تنظیم اور کارکنان موجود تھے۔ سابق لیگی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،چیمبر آف کامرس ٹریڈ ایسوسی ایشن ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن فلورملز ایسوسی ایشن۔ فنکار تنظیم اور کارکنان موجود تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *