خان صاحب ! جان دیو ، اس عمر میں بھی ۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان اپنے موبائل فون پر کیا دیکھتے رہتے ہیں ؟ شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کئی بار کہا کہ ٹی وی کم دیکھا کریں، عمران خان موبائل فون پر بھی ٹی وی دیکھتا رہتا ہے،عمران خان کو مہنگائی کا علم ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کی بے وفوقی ہے ، اس سے کورونا اور دہشتگردی پھیلنے کا خدشہ ہے، میں ان کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ عمران خان ان کے جلسوں ، احتجاج سے نہیں جا رہا ہے۔میں اشٹام پر لکھ کر دے دیتا ہوں۔ یہ جلسے کرنے کیلئے ماسک کا انتظام کریں۔باالآخر پیپلزپارٹی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔اگر اپوزیشن نے قانون میں ہاتھ میں لیا تو قانون ان کے ساتھ چھترول کرے گا۔آخر کار الیکشن انہوں نے بھی لڑنا ہے، ہم نے بھی لڑنا ہے، لیکن یہ عمران خان سے ڈرے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے چینی، آٹے کا مسئلہ حل کردیا تو اس پر کوئی چوری کا الزام تو نہیں ہے۔عمران خان کی واحد حکومت ہے، جس نے ٹڈی دل، کورونا کو حل کیا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو کہتا ہوں کہ اپوزیشن کا خوفناک ایجنڈا ہے، پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنا عالمی ایجنڈا ہے، فرقہ واریت پھیلانا انٹرنیشنل سازش ہے، نوازشریف اس کا آلہ کاربن رہے ہیں ، کیونکہ نواز شریف نے فوج کیخلاف بات کی، جو کہ خود جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہے۔نوازشریف نے جو غلطیاں کی ہیں وہ گانٹھیں اپنے دانتوں سے کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سارے زیادہ تر وزراء نئے ہیں، لیکن عمران خان نے بہت سیکھا ہے۔مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے۔عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں بس مہنگائی کی وجہ سے اختلاف ضرور ہے۔کیا عمران خان ٹی وی نہیں دیکھتا، وہ فون پر بھی ٹی وی دیکھتا رہتا ہے، عمران خان کو کئی بار کہا کہ ٹی وی کم دیکھا کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *