حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم کے تاریخی کلمات دہرا کر سب سے بڑا چور قرار دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ نے حکومت کو لتاڑ کے رکھ دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہ لکھا کہ ” نیازی ایک جانب کہتا ہے میں جمہوریت ہوں دوسری جانب گوجرانوالہ میں نیازی کے احکامات

پر پولیس نے ن لیگ کی کارنرمیٹنگز روکنا شروع کر دیں۔۔ سب سچ بتائیں کیا نیازی سے بڑا منافق اور جھوٹا شخص کوئی ہو سکتا ہے؟؟؟ کیا 2014 کا ناکام ناچ گانا بھول گیا جب میاں صاحب نے انہیں فری ہینڈ دیا”۔ (ن) لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ” جو شخص سرکاری افسروں کے زریعے قیمتیں اور مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکا اب وہ یہ کام ٹائیگر فورس سے کروائے گا جن کے پاس قانونی طور پر کوئی اختیار نہیں۔۔ نیازی صاحب کی عقل گھاس چرنے گئی ہے۔۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا کم عقل انسان وزیراعظم نہیں بنا جس کو آج ہمارے سروں پر بٹھا دیا گیا”۔ حنا پرویز بٹ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ” کیا جاہل انسان کو پاکستان کے عوام پر مسلط کر دیا گیا۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے۔ریاست مدینہ کی بات کرنے والے نیازی کے دور میں غریب کے پاس کھانے کو دو وقت کی روٹی نہیں۔ دہاڑی دار بندے کیلئے گوشت تو دور دال اور سبزی کھانا مشکل ہوگیا۔۔نیازی سے نجات پوری قوم کی ضرورت بن چکی ہے”۔ انکے ٹوئٹس پر صارفین نے مختلف انداز میں رد عمل دیا۔ اکوئل ملک نے لکھا کہ” اسکا مطلب ہے کہ ناکامی کا احساس ہونے لگا ہے پہلے سے ہی رونا شروع کردیا ہے۔ لوگ شریف فیمیلی کو پہچان چکے ہیں چوروں کو بچانے کے لئے عوام خوار ہونے کو تیار نہیں ہے۔ شیخ عمر لاہور کے خوف کی وجہ سے جلسہ لاہور میں نہیں کیا کہ گڑبڑ تو کرنی ہے آگ بھی لگانی ہے توڑ پھوڑ بھی کرنی ہے”۔
 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *