آج کی بڑی بریکنگ نیوز: مسلسل اتنے مہینوں تک میں اس وجہ سے خاموش تھی کہ میرے والد کو ۔۔۔ مریم نواز نے ڈیل کی خبروں کی حقیقت خود ہی بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا پر طویل عرصے تک میرے نام پر پابندی کے بعد پہلی مرتبہ اس وقت نام منظر عام پر آیا جب میں اپنے والد اور پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل گئی اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا۔

نجی چینل ‘آج ٹی وی’ کی میزبان عاصمہ شیرازی کے پروگرام ‘فیصلہ ہے آپ کا’ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘تب میڈیا مجبور ہوا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے خاتون رہنما سے مریم نواز کہنے پر’۔پروگرام کی میزبان عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ‘آپ کی جانب سے طویل خاموشی کی وجہ سے میڈیا میں کچھ نہیں چلا اور آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی خالی تھا’۔اس بات پر مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے انتقال اور والد (نواز شریف) کی طبیعت خراب ہونے اور پھر ان کے بیرون ملک معالج کی روانگی تک میں خوف میں مبتلا تھی کہ میرے کچھ کہنے سے کہیں والد پر کوئی سختی نہ آجائے۔انہوں نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب میرے والد کی حالات زیادہ خراب ہوئی تو حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور تب میں بھی خود کچھ دیر کے لیے خاموش رہی کیونکہ میری وجہ سے سابق وزیراعظم کی زندگی آزمائش میں آئے’۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *