شاہد آفریدی کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

اللہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللّٰہ نے مجھے 5ویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللّٰہ: سابق کپتان

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی عروہ کے ہمراہ ایک ویڈیو مقبول ہوگئی ۔کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں عروہ اپنی واکر پر بیٹھی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

 

انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ’’ اللّٰہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللّٰہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللّٰہ‘‘۔
واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے 2000ء میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *