
کرکٹ جنوبی افریقا کے 2 رکنی وفد کی لاہور آمد، تینوں فارمیٹس کی سیریز کا امکان
وفد اس بات کا فیصلہ کریگا کہ پروٹیز جنوری 2021ء میں سیریز کیلئے پاکستان کا سفر کریں گے یا نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اکتوبر 2020ء ) زمبابوے کرکٹ کے بعد اب کرکٹ جنوبی افریقا بھی آئندہ ماہ 2رکنی وفد لاہور بھیج رہا ہے جو پاکستان میں سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے گا۔ یہ وفد کووڈ-19صورتحال کا بھی قریب سے جائزہ لے گا ۔یہی وفد اس بات کا فیصلہ کرےگا کہ پروٹیز جنوری 2021ء میں سیریز کے لئے پاکستان کا سفر کریں گے یا نہیں کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ 14 سے 17 نومبر کے درمیان ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے باقی ماندہ 4 میچز کے دوران جنوبی افریقاکا ایک وفد لاہور کا دورہ کرے گا۔پی سی بی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقا پاکستان میں صرف ٹیسٹ میچز کھیلے گا یا محدود اوورز کے میچزبھی ہونگے۔