
نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے آئوٹ
سینٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے،وقاص مقصود کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2020ء ) سینٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دست بردار ہوگئے ہیں۔ نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔