بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں جھڑپ

آکاش چوپڑا کے سلیکشن پر سوال اٹھانے پرجمی نیشم نے بھی سیدھی سنادیں

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اکتوبر 2020ء ) انڈین پریمیئر لیگ میں بھارت کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم کی سلیکشن کو منفی انداز میں بیان کیا تو مہمان کھلاڑی نے بھارتی کرکٹر کو آئینہ دکھادیا ۔ حال ہی میں یو اے ای میں جاری اس کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

 

اپنی مرضی سے ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد اب بھارتیوں نے ان غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی بے عزتی کرنا شروع کردی ہے ۔ابتدائی دو میچ کے دوران بیٹنگ پیراڈائز کنڈیشنز میں باؤلنگ کے شعبے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے جمی نیشم کی سلیکشن پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سوالیہ نشان لگادیا ۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *