پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت مکمل کریگا ،اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا،قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کریگا اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔

نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور سیریز کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 18 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،20 دسمبر کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہملٹن میں کھیلا جائیگا اور 22 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 26تا 30 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ میچ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائیگا اور 3تا7جنوری تک دوسرا ٹیسٹ میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *