صاحبزادہ فرحان نصف سنچری بنانے کے بعد بیٹنگ سے محروم

ناردرن ریجن کیخلاف ابتدائی میچ میں بطور اوپنر48 بالز پر 62 رنز بنانیوالے کھلاڑی کو نچلے نمبروں پر شفٹ کرکے کپتان رضوان خود اوپنر بن گئے،سینٹرل پنجاب کیخلاف انہیں 9ویں نمبر پر بھیجا گیا

 

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2020ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کے بیٹسمین صاحب زادہ فرحان کے ساتھ حیران کن سلوک کیا جا رہا ہے جو ناردرن ریجن کیخلاف ابتدائی میچ میں بطور اوپننگ بیٹسمین 48 بالز پر 62 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے مگر ٹاپ سکورر کو اس کے بعد نچلے نمبروں پر شفٹ کر کے وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان خود اوپنر بن گئے اور لگاتار چار میچوں میں صاحبزادہ فرحان کو بیٹنگ کا موقع ہی نہیں مل سکا ۔

سدرن پنجاب کیخلاف پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود وہ بیٹنگ سے محروم رہے جب کہ سینٹرل پنجاب کیخلاف انہیں نویں نمبر پر بھیجا گیا تو وہ باقی رہ جانے والی ایک بال پر نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے ہو کر پویلین واپس آگئے جس پر صرف حیران ہی ہوا جا سکتا ہے کہ 24 سالہ بیٹسمین کے ساتھ یہ سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے ؟ ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *