اگلے ہی دن’’ مردہ ‘‘گھر واپس لوٹ آیا

ساہیوال(نیوز ڈیسک) کیا مردہ بھی آج تک زندہ ہو کر واپس آیا ہے لیکن چیچہ وطنی میں پیش آنے والے واقعے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا غلطی سے مردہ سمجھ کر دفنائے گئے شخص نے گھر واپسی کر کے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چیچہ وطنی میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو مردہ سمجھ کر دفنا دیا گیا تھا۔

لیکن بعد میں اگلے دن اس نے اپنے گھر واپسی کر لی۔مقامی پولیس نے سارے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس میں شخص کا نام محمد اسلم بتایا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ محمد اسلم اکثر گھر سے غائب رہتا تھا۔گھر والوں نے شروع میں اسے روکنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی کی صورت میں اب وہ اسے کچھ نہیں کہتے تھے۔کچھ دن قبل محمد اسلم پھر اپنے گھر سے غائب ہو گیا جس کے بعد اس کے گھر والوں نے معمول کے مطابق تلاش شروع کر دی۔جب کہیں سے اس کا پتہ نہ چلا تو ایک دن انہیں اطلاع ملی کہ محمد اسلم کی نعش میاں چنوں کے مقامی بس اڈے پر موجود ہے۔ محمد اسلم کے گھر والے جب موقعے پر پہنچے تو انہوں نے واقعہ کے تحقیقات بھی نہیں کروائی اور نہ ہی محمد اسلم کا کسی قسم کا کوئی طبی معائنہ کیا گیا۔گھر والوں نے اسے مردہ سمجھ کر اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جس کے بعد اسے دفنا دیا گیا۔محمد اسلم کو دفنانے کے بعد جب گھر والے اپنے گھر واپس آ گئے اور اپنے معمول کی زندگی گزارنے لگے تو اگلے دن محمد اسلم نے گھر واپسی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ گھر والوں نے محمد اسلم کو حیات پایا تو ایک لمحہ کے لئے حیران ہو گئے لیکن بعد میں انہیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ محمد اسلم کی موت نہیں ہوئی تھی۔ گھر والوں نے کسی قسم کا کوئی طبی معائنہ نہیں کروایا جس کے بعد محمد اسلم کو مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد دفنا دیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *