کنواں کھودتے ہوئےکیا نکلا کہ سب کی دوڑیں لگ گئی

اللہ اکبر ۔۔۔ چند دن پہلے میں‌ کراچی کی طرف رواہ دواں تھا کہ راستے میں‌ میری گاڑی نے دھوکا دے ڈالا۔ خراب گاڑی کو کسی طرح‌ ورکشاپ تک لے کر گیا . گاڑی مکینک کے حوالے کر کے ساتھ والے ہوٹل میں‌چائے کے لئے بیٹھ گیا ۔ ارد گرد کا جائزہ لیا۔

تو ایک بڑی عمر کے بابا جی نظر آئے جو کہ حقہ پی رہے تھے ۔ تھجکاوٹ ‌تھی تو سوچا کہ میں ‌تھوڑا سا حقہ پی لوں کہ تھکاوٹ کچھ کم ہو۔ بابا کے پاس جا کر بیٹھا اور پوچھا کہ اگر اجازت ہو تو میں ‌بھی ایک دو کش لگاؤں بابا رنگین مزاج تھے بڑے پیار سے کہا بچے ایک کیا جنتا دل کریں ‌کش لگاؤں خیر حقہ کےساتھ گپ شپ لگی تو اس دوران بابا جی ایک عجیب کہانی سنائی ۔ بابا جی نے کہانی سناتے ہوا کہا . بیٹا میرے والد کہتے تھے کہ یہاں‌ جو چوہدری ہے انہوں‌ نے ایک دفعہ باہر سے مزدور بلوائے کنواں کھودنے کے لئے کیونکہ فصلوں‌ کو پانی کی ضرورت تھی ۔ تو ایک دن کھدائی کرتے ہوئے ایک مزدور کنویں ‌میں‌ گر گیا لیکن لوگ اس بات پر حیران ہوئے کہ کنویں ‌میں‌اس مزدور کی نعش نہیں ‌مل رہی تھی . خیر کنویں ‌کو بند کر دیا گیا تا کہ مزید نقصان نہ ہو . چوہدری صاحب اس کے کچھ سال بعد خود بھی مر گئے پھر ان کی اولاد بڑھی ہوئی اور جب انہوں‌ نے کھیتوں‌ کے لئے ٹیوب ویل لگانا چاہا تو قدرت سے اسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں‌ یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔

جب کنواں ‌کھودتے ہوئے مزدور نیچے گئے تو انہیں‌ ایک دھوتی ملی۔انہوں ‌نے مزید کھدائی کی تو انہیں‌ ایک جگہ پر سوراخ‌ نظر آیا جب اس کو تھوڑا بڑا کیا تو آدمی چیختے ہوئے باہر آیا اور کہا کہ نیچے کوئی ہے . جب دیکھا تو ایک بابا جی لیٹے ہوئے ہیں‌ جن کی دآڑھی بالکل سفید ہے حتی کہ بھنویں‌ بھی سفید ہیں‌ خیر کسی طرح سے ان کو نکالا گیا . کچھ دن تک تو وہ کچھ بول ہی نہیں‌رہے تھے کچھ ہفتہ بد جب انہوں‌نے بولنا شروع کیا تو پتا چلا کہ یہ وہی مزدور ہے . جس کی تصدیق علاقہ کے لوگوں‌نے بھی کی . اس بابا جی سے جب پوچھا گیا تو بابا نے کہا کہ جب میں ‌گرا تو میں ‌نے بہت آوازیں ‌دیں لیکن کسئ نے بھی شاید آواز نہ سنی اس کے بعد میں نے دیکھا کہ روز ایک گائے میرے پاس آتی ہے اور اس کا دودھ میں‌استعمال کرتا ہوں یہاں‌تک کے آپ لوگوں نے مجھے زندہ نکال لیا . یہ بابا جی 10 سال مزید زندہ رہے اور پھر طبعی موت سے مر گئے ۔ بابا جی قصہ ختم کیا تو میری گاڑی تب تک ٹھیک ہو چکی تھی میں ‌سوچتے ہوئے وہاں‌ سے اٹھا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *