جاوید میاںداد کی دوست کی بیٹی ارمش فاطمہ کو بیٹنگ ٹپس

پاکستان میں بچیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، بچوں کوسمجھاتا ہوں کہ پڑھائی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، اسکے بعد کھیلوں میں بھی حصہ لیں: سابق کپتا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7 اکتوبر 2020ء ) سابق کپتان جاوید میاںداد نے لاہور میں دوست کی بیٹی ارمش فاطمہ کو بیٹنگ ٹپس دیں۔ داتا گنج بخش کے 977 ویں عرس کی تقریبات میں شرکت کےلیے آئے ہوئے 63 سالہ جاوید میاںداد کا کہنا ہے کہ جب بھی لاہور آتا ہوں تو بچوں کوگھر بلا کر کچھ نہ کچھ سکھانے بتاتا ہوں، چھوٹے بچوں کو سکھانے میں خوشی ہوتی ہے، بچے ہمارامستقبل ہیں، اچھی کوچنگ ملنے سے ان کے کھیل میں نکھار آئے گا ۔

جاوید میاںداد نے کہا کہ اب تودنیا بھرمیں ویمنز کرکٹ کے مقابلے ہورہے ہیں، پاکستان میں بھی بچیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔ بچوں کو یہ بھی سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ پڑھائی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، اس کے بعد کھیلوں میں بھی حصہ لیں۔ اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی احمد خان بھی موقع تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *