اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں ، پاکستان میں کرونا ختم ہوا تو کون سی مہلک وبا تیزی سے پھیلنے لگی ، درجنوں افراد تیزی سے نشانہ بننے لگے ، سیکڑوں مقامات کو خطرناک قرار دیدیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )عذاب الٰہی ، پاکستان میں کرونا ختم ہوا تو کون سی مہلک وبا تیزی سے پھیلنے لگی ، درجنوں افراد تیزی سے نشانہ بننے لگے ، سیکڑوں مقامات کو خطرناک قرار دیدیا گیا ۔۔۔پنجا ب میں ڈینگی کے مزید5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد39 ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے 2 شہروں سے ایک ہفتے کے دوران 773مقامات سے ڈینگی لاروا پایاگیا،لاہور کے 36 گھروں سے ڈینگی لارواپایاگیاجبکہ لاہور کے 43 کمرشل مقامات پر کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا پایاگیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کے 309 گھروں سے ڈینگی لارواپایاگیا،راولپنڈی میں 367 مقامات پر پانی کی موجودگی میں لاروا موجود ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.