بریکنگ نیوز: سعودی آئل کمپنی آرامکو کا بیڑہ غرق۔۔۔ چین اور سعودی عرب آمنے سامنے، دنگ کر ڈالنے والی اطلاعات

ریاض (ویب ڈیسک) چین کو سعودی عرب نے زبردست جھٹکا دے دیا۔ سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے چین میں 10 ارب ڈالر کی مالیت سے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔ کاروباری جریدے بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرامکو نے

چین میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا فیصلہ تیل کی کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے کیا ہے، کمپنی یہ پیسے خسارہ پورا کرنے میں صرف کرے گی۔ آرامکو ے چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤ ننگ میں چینی آئل کمپنی کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کرنا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اس فیصلے کی وجہ بنی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ چین کے دوران آئل کمپلیکس کے جوائنٹ وینچر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ آرامکو ے یہ ریفائنری نورنکو اور پینجن سنسن کے ساتھ مل کر لگانی تھی جس کا نام ہوجیان آرامکو پیٹرو کیمیکل کارپوریشن رکھا جانا تھا ، سعودی عرب نے اپنا 70 فیصد خام تیل یعنی 3 لاکھ بیرل روزانہ اس ریفائنری کو فراہم کرنا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.