عدنان سمیع کے بعد کس کس پاکستانی نے بھارتی شہریت حاصل کر لی؟ پورا ملک غصے سے آگ بگولہ

لاہور (نیوز ڈیسک) تین سال کے دوران دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دی گئی۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آر ٹی آئی درخواست پر بھارت کی مرکزی حکومت کے جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ 3 سالوں میں مجموعی طور پر 2664 غیر ملکیوں کو

بھارتی شہریت دی گئی ہے جن میں 2063 پاکستانی شامل ہیں۔بھارتی شہریت حاصل کرنے والے بقیہ 601 افراد دیگر 42 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی حکومت کے امور داخلہ کی وزات کے سٹیزن شپ ونگ کی جانب سے آر ٹی آئی سے متعلق سوال کا جواب جمع کروایا گیا ہے۔یہ اعداد و شمار شہریت ترمیمی قانون کے اردگرد ہونے والی شدید بحث کے تناظر سے متعلق ہے۔جو پاکستان ،افغانستان اور بنگلہ دیش کی ستائی گئی اقلیتوں کو بھارتی شہریت فراہم کرتے ہیں۔اس اقدام کے مخالفین نے دلیل دی کہ یہ قانون امتیازی ہے کیونکہ یہ مذہب کو شہریت کی بنیاد بناتا ہے۔اس اقدام کو بھارت کی سپریم کورٹ میں چینلج کیا گیا تھا۔مرکزی حکومت نے ان ممالک میں بھارتی نژاد اقلیتوں پر ظلم و ستم کی مثالوں کے پیش نظر اس قانون سازی کا دفاع کیا ہے،بھارتی شہریت کے لیے درخواست دینے والے 2664 غیر ملیوں میں سے 77 فیصد پاکستانی ہیں جن کے بعد افغان شہری ہیں۔اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر 188 افغان شہریوں کو بھی بھارتی شہریت دی گئی۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش ہیں۔97 بنگلہ دیشی افراد کو بھی بھارتی شہریت دی گئی۔امریکا کے 59،انگلینڈ اور ملائشیا کے 19,19 افراد نے بھارتی شہرہت حاصل کی۔جب کہ کینیڈا کے 14،سنگار پور کے 13،جرمنی کے 6 آسٹیلیا کے 4 ،فرانس اور اٹلی کے تین تین، جب کہ روس اور اسرائیل کے ایک ایک شہری کو بھی بھارتی شہریت دی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.