حکومت کا اب تک نیوز چینل کو بڑا جھٹکا ، صحافی برادری بھی سوچ میں پڑ گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) حکومت نے نجی ٹی وی چینل اب تک نیوز کے خلاف پیمرا جانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ابھی کچھ دیر قبل نجی ٹی وی چینل کی جانب سے خبر بریک کی گئی کہ وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے

درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہے، اب تک نیوز کی اس خبر پر حکومت بھی میدان میں آگئی اور بڑا اعلان کر دیا ، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبا ز گل کا کہنا ہے کہ ’’ آپ کے خلاف پیمرا جارہے ہیں اور آپکے خلاف سخت ترین کاروائی کی درخواست کریں گے۔آپ کا چینل ٹوٹل 100 لوگ دیکھتے نہیں اور خبریں دیکھیں کیسے بناتے ہیں آپ۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کہ وزیرخارجہ اور وزیراعظم کہ پرنسپل سیکٹری کی جھوٹی خبر انٹرنیشنل میڈیا کیسے چلائے گا۔ شرم کریں کچھ ‘‘۔

ایک اور پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’’ یہ کیا گھٹیا قسم کی صحافت ہے۔ جو دل کرتا ہے وہ جھوٹی خبر کہ طور پر چلا دیا جاتا ہے۔شاہ محمود صاحب اور اعظم خان صاحب دو معزز اور عزت دار لوگ ہیں۔دونوں کے درمیان آج کوئی ملاقات تک نہیں ہوئی اور آپ انُکی لڑائی کی جھوٹی بات کرتے ہیں۔آپ کو شرم آنی چاہئیے- ایسا کبھی کوئی واقعہ نہیں ہوا‘‘۔

Sharing is caring!

Comments are closed.