میرے ساتھ چلو گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسٹر اللہ دتہ اپنے سیکرٹری کو کہتا ہے ، آنے والے ہفتے کے دن میں کراچی جا رہا ہوں ، تم میرے ساتھ چلو گی دو دن کا ٹرپ ہے۔سیکریٹری اپنے شوہر کو بتاتی ہے کہ ہفتہ اتوار میں گھر پر نہیں ہوں ، تم کھانے پینے کا انتظام خود ہی کر لینا۔

اس کا شوہر اپنی ایک دوست کو فون کرتا ہے کہ ہفتے کی رات کو گھر پر آ جانا مل کر کھائیں پکائیں گے۔شوہر کی وہ دوست کسی بچے کو ٹویشن پڑھاتی تھی اس نے بچے کو فون کیاکہ اسویک اینڈ پر میں نہیں آ سکوں گی اس لئے ٹویشن سے ’’چھٹی ‘‘وہ بچہ خوش ہو کر اپنے دادے اللہ دتہ کو فون کرتا ہے۔دادو ، اس ویک اینڈ پر میں آپ کے ساتھ آ سکتا ہوں ،اللہ دتہ خوش ہو کر اپنی سیکرٹری کو فون کرتا ہے ، بزنس ٹور کینسل !۔سیکرٹری اپنے شوہر کو فون کرتی ہے ، بزنس ٹور کینسل۔شوہر اپنی دوست کو فون کرتا ہے ، ویک اینڈ کا کھانا پینا کینسل۔شوہر کی دوست بچے کو فون کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!یعنی کہ دنیا گول ہی نہیں گول مگول ہے۔۔۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔  دہی کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اِس میں لیسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو رنگت کو گورا کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ صبح منہ دھونے سے بھی پہلے آپ دہی کو آہستگی سے اپنے چہرے پر لگائیں اور آرام آرام سے چہرے کی جلد پر سے مسلتی جائیں۔ جب اچھی طرح دہی آپ کے چہرے اور گردن پر لگ جائے تو تھوڑی دیر لگا رہنے دیں تا کہ لیسٹک ایسڈ اچھی طرح اپنا کام کر سکے۔ 12-15 منٹ کے بعد منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

اور آہستگی سے خشک کر لیں۔ اِس طریقے کو روزانہ تقریباً ایک سے 2 ماہ دہرانے سے آپ دیکھیں گے کے آپ کے چہرے اور گردن کی رنگت میں گورے پن کا اضافہ ہو چکا ہو گا۔ دہی اور شہد کا استعمال ویسے تو صرف دہی کے استعمال سے ہی آپ کو کافی نتائج حاصل ہو سکتے ہیں لیکن اگر دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر بھی منہ پر استعمال کیا جائے تو بھی آپ کی رنگت کافی صاف سُتھری اور گوری ہو جائے گی۔ دہی اور شہد کے مکسچر کو آہستگی سے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ بیسن کا استعمال بیسن پکوڑوں کے لئے تو لازم ملزوم ہے ہی، پر رنگ گورا کرنے کے لئے بھی بیسن کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے۔ بیسن کے اندر بہت سے اجزاء ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کو گورا بنانے میں بہت مدد کرتے ہیں۔ بیسن کو تھوڑے سے عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ جب سارا پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور نرم کپڑے سے خشک کر لیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.