طوفانی بارشوں کے لئے تیار ہو جائیں،بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو رہا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت زیادہ تر ملک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ تاہم اب محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم پیشن گوئی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 9 سے 11 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے۔ مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھا جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔سسٹم کے تحت کراچی میں شدید بارشیں ہوں گی، 2020 کا سب سےطاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم سمندری نم اور گرم ہواں سے شدید طاقتور ہوکر 6 اگست سے پاکستان کے ساحلی پٹی میں داخل ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی۔دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآبا، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.