86 سالوں بعد روح پروز مناظر، آیا صوفیا اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اُٹھی، پوری دُنیا سے لاکھوں فرزندانِ اسلام کی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے ترکی آمد

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج 86 سالوں بعد تاریخی لمحہ آگیا ہے جب مسجد آیا صوفیا میں نمازِ جمعہ ادا ہورہی ہے، اس کے بعد آیا صوفیا کو ایک مسجد کا رتبہ مل جائے گا اور یہاں سے پنجگانہ نماز ادا ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق آیا صوفیا میں 86 سالوں بعد نمازِ جمعہ ادا ہورہی

ہے اس میں ترک صصدر رجب طیب ایردوان ، ترکی کی اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لاکھوں فرزدان اسلام پوری دنیا سے شرکت کر ہے ہیں،۔ لوگوں میں اس قدم جوش جذبہ تھا کہ لوگ گزشتہ روز سے ہی دوسرے ملکوں اور شہروں سے آیا صوفیا مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہبنچ گئے تھے، شہر کے تمام ہوٹل بک تھے اور کسی میں کوئی کمرہ موجود نہ جس کی وجہ سے لوگوں نے سڑکوں پر ہی رات گزاری اور ساری رات اس چیز کا انتظار کرتے رہے کہ کب وہ لمحہ آئے جب وہ لوگ آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کر سکیں۔ صدر رجب طیب اردوان نے عمارت پر نصب نئی تختی کی نقاب کشائی کی۔ نماز ادا کرنے کے لیے صبح ہی سے لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔لوگوں نے ترک صدر اور عثمانی خلیفہ کی تصاویر والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ اس تاریخی موقع پر وبا سے بچنے اور سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دس جولائی کو ترکی کی سب سے اعلیٰ انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فاؤنڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی تصاویری جھلکیاں آپ بھی دیکھیں :

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *