لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے والی عاصمہ بی بی کونسی بیماری کی مشتبہ مریض ہے؟ حیران کن انکشاف

لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے والا عاصمہ بی بی عرف علی آکاش عدالت پیش نہ ہو سکا لیکن کونسی بیماری کا مشتبہ مریض ہے؟ وکیل کا حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے کے کیس میں عاصمہ بی بی عرف علی آکاش پیش نہ ہوا۔کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔
عدالتِ عالیہ نے عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔علی آکاش کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ہے اس لیے عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتا۔
عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ علی آکاش کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ فوری طور پر عدالت میں پیش کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اس موقع پر کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *