اب کوئی پاکستان کو ’وائٹ لسٹ‘ میں آنے سے روک کر دکھائے۔۔!! پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے لیے ٹھوس اقدامات کر لیے، پوری قوم کے لیے شاندار خبر

ملتان (نیوز ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرقانونی سازی کیلئے 8 بل تیار کرلیے ہیں، تمام بل مشاورت کیلئے اپوزیشن کو بھیج دیے ہیں، پاکستان بلیک لسٹ میں

گیا تومعیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے ملتا ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی درکار ہے، قانون سازی کے لیے 8قوانین پر مشاورت ہوئی ہے، جس کے بعد 8 بل تیار کرلیے ہیں، بروقت بل بھیجیں گے تو ایشیاء پیسیفک رپورٹ مرتب کرے گا، ایشیا پیسیفک کی رپورٹ پر پاکستان سے متعلق فیصلہ ہوگا۔بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل دیا جائے، کیونکہ بلیک لسٹ کے پاکستان کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ہمیں اعتماد ہے کہ ہم جو کررہے ہیں نیک نیتی سے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں۔دیکھتے ہیں پیر کو نشست میں کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے صدر جنرل اسمبلی کو خط لکھ کر دعوت دی تھی۔ خواہش ہے صدر یواین جنرل اسمبلی کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے حالات رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔اس ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو شہید کیا گیا بچیوں سے زیادتی کی جارہی ہیں۔ کورونا وبا میں بھی مظلوم کشمیریوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا انفیکشن بتدریج کم ہورہا ہے۔دو امتحان ابھی باقی ہیں پاکستان بلخصوص پنجاب کے عوام احتیاط کریں۔ عید الاضحیٰ قریب ہے کورونا سے متعلق احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ کورونا وباء کی وجہ سے بند کیے گئے تمام کاروباری سیکٹرز آہستہ آہستہ کھول رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.