شادی سے متعلق ایک اور بڑا انکشاف

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شادی سے متعلق ایک اور بڑا انکشاف
میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے خود پروپوز کیا تھا۔ حریم شاہ

کراچی ( 02 جولائی 2021ء) : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق ایک اور انکشاف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے شادی کے لیے خود پروپوز کیا۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں یہ انکشاف کیا کہ شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔

عروسی لباس سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں نے شادی کی کوئی تصویر اب تک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، نہ ہی کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے ہے۔ شوہر میں پسندیدگی سے متعلق حریم نے کہا کہ میرے شوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل مجھے کوئی خواب نہیں دکھائے۔ انہوں نے مجھے اپنی پہلی شادی اور بچوں سے متعلق سب سچ بتایا۔ شادی کے لیے شوہر کی جانب سے پرپوز کیا گیا ،جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا اور پھر کچھ لوگوں سے مشورے کیے اور میرے دل سے ’ہاں‘ کی آواز آئی جس کے بعد ہماری شادی ہو گئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شوہر کو تین چار ماہ پہلے سے جانتی ہوں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا،بس دو تین مرتبہ ملے ، دیکھا اور پھر شادی ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*